تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 28
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوّٰىهَاۙ﴿28﴾
- رَفَعَاٹھایا
- سَمْكَهَااس کی بلندی کو
- فَسَوّٰىهَاپھر درست کردیا اس کو
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس کو اٹھایا، اس کے گنبد کو بلند کیا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ آسمان کے اندر خدا کی عظیم قدرت و حکمت کے بعض پہلوؤں کی طرف اشارہ ہے تاکہ جو لوگ دوبارہ پیدا کیے جانے کو بعید از امکان سمجھ رہے ہیں وہ غور کریں کہ جس خدا کی قدرت کی یہ شانیں وہ ہر وقت دیکھ رہے ہیں اس کے لیے کسی کام کے ناممکن ہونے کا کیا سوال؟
’سَمْکٌ‘ کے معنی چھت کے ہیں۔ فرمایا کہ اس نے آسمان کو بنایا، اس کی چھت کو بلند کیا اور پھر اس کو اس طرح ہموار کیا کہ کسی کے امکان میں نہیں کہ اس کے کسی کونے میں کسی خلل کی نشان دہی کر سکے۔