Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 29

  1. وَ اَغْطَشَ لَیْلَهَا وَ اَخْرَجَ ضُحٰىهَا۪﴿29﴾

    1. وَاَغْطَشَ لَيْلَهَااور ڈھانک دیا اس کی رات کو
    2. وَاَخْرَجَ ضُحٰىهَااور نکالا اس کی دھوپ کو/ اس کے دن کو/ اگلا پہر
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس اس کو ٹھیک ٹھاک کیا، اس کی رات ڈھانک دی اور اس کے دن کو بےنقاب کیا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’وَأَغْطَشَ لَیْْلَہَا وَأَخْرَجَ ضُحَاہَا‘۔ یعنی پہلے اس کے اندر رات ہی رات تھی۔ وہ، جیسا کہ سورۂ حٰم السجدہ میں اشارہ ہے، دھوئیں کی شکل میں تھا۔ لیکن پھر اللہ تعالیٰ نے اس کی رات ڈھانک دی۔ اس کے حصہ کی روشنی نمودار کی، رات اور دن دونوں کو ایک نظام کا پابند بنا دیا۔ مطلب یہ ہے کہ جو خدا اس جہان پر رات طاری کر دینے پر قادر ہے، کیا اس کے لیے دنیا کے مرکھپ جانے کے بعد اس کو دوبارہ پیدا کرنا ناممکن ہوجائے گا؟ زیادہ مشکل پہلا کام ہے یا دوسرا؟