تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 34
فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰى٘ۖ﴿34﴾
- فَاِذَاپھر جب
- جَآءَتِ الطَّآمَّةُآجائے گی آفت
- الْكُبْرٰىبڑی
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس جب وہ بڑا ہنگامہ برپا ہوگا (تو یہ سب کچھ درہم برہم ہوجائے گا)
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’اَلطَّآمَّۃُ الْکُبْرٰی‘ کے معنی بڑی ہلچل اور بڑے ہنگامہ کے ہیں۔ مراد اس سے قیامت ہے۔ اس کے بعد اس شرط کا جواب بربنائے قرینہ محذوف ہے۔ اس طرح کے حذف کی مثالیں پیچھے گزر چکی ہیں اور اس کی بلاغت بھی ہم واضح کر چکے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ جب وہ بڑا ہنگامہ برپا ہو گا تو یہ آسمان و زمین سب درہم برہم ہو جائیں گے۔