Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 35

  1. یَوْمَ یَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰىۙ﴿35﴾

    1. يَوْمَاس دن
    2. يَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُیاد کرے گا انسان
    3. مَا سَعٰىجو اس نے کوشش کی
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس دن انسان اپنے کئے کو یاد کرے گا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ ’یَوْمَ‘ جواب شرط محذوف کا ظرف ہے جس طرح آیت ۶ میں ’یَوْمَ‘ مقسم علیہ محذوف کا ظرف ہے۔ یعنی اس دن انسان اپنے کیے کو یاد کرے گا۔ آج تو اس کو غفلت کی سرمستی میں کچھ ہوش نہیں کہ وہ کیا بنا رہا ہے، جب اس کو اس دن سے ڈرایا جاتا ہے تو اس کا مذاق اڑاتا ہے، لیکن اس دن اس کو ہوش آئے گا اور وہ دیکھے گا کہ وہ دنیا میں کیا کمائی کر کے آیا ہے۔