تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 36
وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِمَنْ یَّرٰى﴿36﴾
- وَبُرِّزَتِاور کھول دی جائے گی/ ظاہر کردی جائے گی
- الْجَحِيْمُجہنم
- لِمَنْ يَّرٰىواسطے اس کے جو دیکھتا ہو
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور دوزخ ان لوگوں کے لئے بےنقاب کردی جائے گی (جن کو اس سے دوچار ہونا ہے)
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
جہنم تیار ہے صرف پردہ اٹھنے کی دیر ہے: آج تو اسے آخرت اور جہنم بہت بعید از امکان نظر آتی ہے لیکن اس دن جہنم ان لوگوں کے لیے بے نقاب کر دی جائے گی جن کو اس سے دوچار ہونا ہے۔ ’بے نقاب کر دی جائے گی‘ یعنی وہ بالکل تیار ہے۔ بس پردہ اٹھنے کی دیر ہے۔ پردہ اٹھتے ہی وہ ان سب کے سامنے ہو گی جو اس کو آنکھوں دیکھے بغیر ماننے کے لیے تیار نہیں ہوئے۔
’لِمَنْ یَّرٰی‘ یعنی جن کے لیے، ان کے اعمال کی پاداش میں، اس کا دیکھنا مقدر ہے وہ اس کو دیکھیں گے۔ رہے اللہ کے وہ بندے جو بن دیکھے ہی اس سے لرزاں و ترساں رہے ہیں۔ اللہ ان کو اس سے دور رکھے گا۔ وہ اس کی آہٹ بھی نہیں سنیں گے۔