Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 40

  1. وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰىۙ﴿40﴾

    1. وَاَمَّا مَنْاور رہا وہ جو
    2. خَافَ مَقَامَڈرا کھڑے ہونے سے
    3. رَبِّهٖاپنے رب کے سامنے
    4. وَنَهَىاور روکا اس نے
    5. النَّفْسَنفس کو
    6. عَنِ الْهَوٰىخواہشات سے
Translation · Tadabbur-e-Quran
۔ اور وہ جو اپنے رب کے حضور پیشی سے ڈرا اور جس نے اپنے نفس کو خواہش کی پیروی سے روکا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
البتہ وہ لوگ جو اپنے رب کے حضور پیشی سے ڈرتے رہے اور دنیا کے پیچھے بھاگنے کے بجائے جنھوں نے اپنے نفس کو خواہشوں کی پیروی سے روکا تو ان کا ٹھکانہ بس جنت ہی ہو گی وہ اس سے کبھی محروم نہ ہوں گے۔ ’مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ‘ سے مراد خدا کے حضور پیشی سے ڈرنا ہے۔ سورۂ مطففین میں اس کی وضاحت یوں آئی ہے: أَلَا یَظُنُّ أُولٰٓئِکَ أَنَّہُمۡ مَّبْعُوْثُوْنَ ۵ لِیَوْمٍ عَظِیْمٍ ۵ یَّوْمَ یَقُوْمُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِیْنَ (المطففین ۸۳: ۴-۶) ’’کیا وہ یہ گمان نہیں رکھتے کہ وہ ایک بھاری دن کی حاضری کے لیے اٹھائے جانے والے ہیں؟ جس دن لوگ خداوند عالم کے حضور پیشی کے لیے اٹھیں گے!‘‘ اسی پیشی کا ڈر ہے جو انسان کو خواہشوں کی پیروی سے روکتا ہے۔ یہ ڈر نہ ہو تو نفس کو خواہشوں کے پیچھے بھاگنے سے کوئی چیز نہیں روک سکتی۔