Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 80. Abasa · Ayah 14

  1. مَّرْفُوْعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۭۙ﴿14﴾

    1. مَّرْفُوْعَةٍبلند ہیں
    2. مُّطَهَّرَةٍۢپاکیزہ ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
بلند اور پاکیزہ
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’مَّرْفُوْعَۃٍ مُّطَھَّرَۃٍ‘۔ یہ دونوں صفتیں بھی اس کے مکرم ہونے کے پہلو ہی کی وضاحت کے لیے آئی ہیں۔ صفت ’مَرْفُوْعَۃٍ‘ معنی اور درجہ دونوں قسم کی بلندیوں کی طرف اشارہ کر رہی ہے، دوسرے مقام میں اس کی وضاحت یوں آئی ہے: ’وَاِنَّہٗ فِیْٓ اُمِّ الْکِتٰبِ لَدَیْنَا لَعَلِیٌّ حَکِیْمٌ‘ (الزخرف ۴۳: ۴) (اور یہ اصل کتاب ہمارے پاس ہے، نہایت بلند اور پر حکمت)۔ ’مُطَھَّرَۃٍ‘ سے اس حقیقت کی طرف اشارہ ہو رہا ہے کہ قرآن مجید شیاطین اور ارواح خبیثہ کی دسترس سے بالکل محفوظ ہے۔ مثلاً فرمایا ہے: ’فِیْ کِتٰبٍ مَّکْنُوْنٍ لَّا یَمَسُّہٗٓ اِلَّا الْمُطَھَّرُوْنَ‘ (الواقعہ ۵۶: ۷۸-۷۹) (وہ ایک محفوظ کتاب میں ہے جس تک صرف پاکیزہ ہاتھوں ہی کی رسائی ہے)۔