Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 80. Abasa · Ayah 15

  1. بِاَیْدِیْ سَفَرَةٍۙ﴿15﴾

    1. بِاَيْدِيْہاتھوں میں ہیں
    2. سَفَرَةٍلکھنے والوں کے
Translation · Tadabbur-e-Quran
کا تبوں کے ہاتھوں میں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اس کلام کے حاملین کی صفات: ’بِاَیْدِیْ سَفَرَۃٍ کِرَامٍ م بَرَرَۃٍ‘۔ یہ ان ملائکہ کی صفت بیان ہو رہی ہے جن کی امانت میں اللہ تعالیٰ نے اس کتاب عزیز کو محفوظ فرمایا ہے۔ اوپر ’لَّا یَمَسُّہٗٓ اِلَّا الْمُطَھَّرُوْنَ‘ والی آیت کا ہم نے حوالہ دیا ہے۔ اس میں جو بات منفی پہلو سے فرمائی گئی ہے وہی بات یہاں مثبت پہلو سے فرمائی گئی ہے۔ گویا پوری بات یوں ہے کہ اس کتاب عزیز تک ارواح خبیثہ کی رسائی نہیں ہے بلکہ یہ ان پاک فرشتوں کی تحویل میں ہے جو نہایت باعزت اور نہایت باوفا ہیں۔ ’سَفَرَۃٌ‘ جمع ہے ’سَافِرٌ‘ کی جس کے معنی قاری و کاتب کے ہیں۔ ’سفر‘ پڑھنے اور لکھنے دونوں کے معنی میں آتا ہے۔ اس کے اشتقاق پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے اصل معنی ہیں تو لکھنے کے لیکن پڑھنے اور بیان کرنے کے مفہوم میں یہ وسیع ہو گیا ہے۔