Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 80. Abasa · Ayah 24

  1. فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ﴿24﴾

    1. فَلْيَنْظُرِپس چاہیے کہ دیکھے
    2. الْاِنْسَانُانسان
    3. اِلٰى طَعَامِهٖٓاپنے کھانے کی طرف
Translation · Tadabbur-e-Quran
، پس انسان اپنی غذا پر دھیان کرے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
غور کرنے والے کے لیے دلائل کی کمی نہیں ہے: یعنی اگر وہ دلیل ان کی سمجھ میں نہیں آئی جو بیان ہوئی تو دلیلوں کی کمی نہیں ہے۔ انسان اپنی غذا ہی کے مسئلہ پر ذرا غور کی نگاہ ڈالے جس پر اس کی زندگی کا انحصار ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ اس کو پیدا کرتا پھر کس وسعت، کس تنوع اور ضروریات کی نوعیت کے لحاظ سے کتنی گوناگوں شکلوں میں اس کو پھیلا دیتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اگر وہ اس پر غور کرے گا تو ضد کی بات اور ہے لیکن اس کی عقل میں فتور نہیں ہے تو وہ نہایت آسانی سے سمجھ سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے لیے لوگوں کو مرنے کے بعد زندہ کر دینا ذرا بھی مشکل نہیں ہے۔ جو بارش اس کی غذا کا ذریعہ ہے وہی برابر اس کا مشاہدہ کراتی رہتی ہے۔ ساتھ ہی یہ نکتہ بھی اس کی سمجھ میں آ جائے گا کہ ربوبیت کا یہ وسیع انتظام مستلزم ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کے آگے جواب دہ ہو۔ ایک دن لازماً اس سے پرسش ہونی ہے کہ اس نے ان نعمتوں کا حق ادا کیا یا نہیں۔ ہر حق کے ساتھ ذمہ داری کا لزوم ایک امر فطری ہے۔