تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 80. Abasa · Ayah 32
مَّتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْؕ﴿32﴾
- مَّتَاعًافائدے کی چیزیں ہیں
- لَّكُمْتمہارے لئے
- وَلِاَنْعَامِكُمْاور تمہارے مویشیوں کے لئے
Translation · Tadabbur-e-Quran
تمہاری اور تمہارے مویشیوں کی نفع رسائی کے لئے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فرمایا کہ یہ چیزیں ہم نے تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے برتنے کے لیے پیدا کی ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ ان چیزوں کا تمہاری نفع رسانی کے لیے ہونا تو بالکل واضح ہے اور اس امر میں بھی کسی شک کی گنجائش نہیں ہے کہ یہ سب نعمتیں تمہارے پروردگار کے فضل سے حاصل ہوتی ہیں تو اب تم سوچو کہ ان انعامات کے بعد تمہارے اوپر خدا کی طرف سے کوئی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے یا نہیں؟ یہ آخری بات اگرچہ لفظوں میں مذکور نہیں ہے لیکن سیاق کلام سے یہ خود واضح ہے، اس لیے کہ اوپر سے اصل بحث ہی یہی چلی آ رہی ہے کہ یہ ضدی اور مغرور لوگ اپنے رب کی ناشکری اس وجہ سے نہیں کر رہے ہیں کہ ان پر خدا کے حقوق واضح نہیں ہیں یا یہ اپنی ذمہ داریوں کے شعور سے نابلد ہیں بلکہ یہ جان بوجھ کر محض اکڑ اور ضد کے سبب سے پیغمبر کی کوئی بات اپنی خواہشوں کے خلاف سننے اور ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔