تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 80. Abasa · Ayah 7
وَ مَا عَلَیْكَ اَلَّا یَزَّكّٰىؕ﴿7﴾
- وَمَا عَلَيْكَاور نہیں آپ پر ذمہ داری
- اَلَّا يَزَّكّٰىکہ وہ پاکیزگی اختیار نہ کرے/ نہ سدھرے
Translation · Tadabbur-e-Quran
حالانکہ تم پر کوئی ذمہ داری نہیں اگر وہ اپنی اصلاح نہ کرے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’وَمَا عَلَیْکَ اَلَّا یَزَّکّٰی‘۔ یعنی آپ پر اصل ذمہ داری انذار و بلاغ کی تھی، وہ کر چکنے کے بعد آپ ان سے بری الذمہ ہوئے۔ یہ ذمہ داری آپ پر نہیں ہے کہ آپ انھیں لازماً مومن و مسلم بھی بنا دیں۔ یہ مضمون پیچھے کی سورتوں میں مختلف اسلوبوں سے گزر چکا ہے اور ہر جگہ اس کا مقصود پیغمبر ﷺ پر اس حقیقت کو واضح کرنا ہے کہ آپ اپنی ذمہ داری سے زیادہ بوجھ اپنے اوپر نہ اٹھائیں اور اپنے کو غیرضروری مشقت میں نہ ڈالیں۔ اگر یہ محروم القسمت لوگ اپنی اصلاح نہیں چاہتے تو ان کو ان کی تقدیر کے حوالہ کریں۔