تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 81. At-Takwir · Ayah 11
وَ اِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْ۪ۙ﴿11﴾
- وَاِذَا السَّمَآءُاور جب آسمان
- كُشِطَتْکھال کھینچ لی جائے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور آسمان کی کھال کھینچ لی جائے گی۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آسمان سرخ ہو جائے گا:
’کَشْطٌ‘ کے اصل معنی کسی چیز کے اوپر سے اس چیز کے اتار لینے کے ہیں جو اس کو ڈھانکے ہوئے ہو۔ یہیں سے یہ ذبیحہ کی کھال اتار لینے کے معنی میں استعمال ہونے لگا۔ اونٹ کی کھال کھینچ لینے کے لیے یہ عربی میں معروف لفظ ہے اور یہ امر بالکل ظاہر ہے کہ ذبیحہ کی کھال اتار لینے کے بعد اس کا گوشت سرخ سرخ نظر آنے لگتا ہے۔ گویا یہ آسمان کے سرخ ہو جانے کی تعبیر ہے۔ سورۂ رحمٰن میں ’فَکَانَتْ وَرْدَۃً کَالدِّہَانِ‘ (۳۷) کے الفاظ آئے ہیں اور یہاں آگے کی آیت میں جہنم کے بھڑکائے جانے کا ذکر ہے جو نہایت واضح قرینہ اس بات کا ہے کہ آسمان کی یہ سرخی جہنم کے بھڑکائے جانے کے سبب سے ہو گی۔