تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 81. At-Takwir · Ayah 12
وَ اِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْ۪ۙ﴿12﴾
- وَاِذَا الْجَحِيْمُاور جب جہنم
- سُعِّرَتْبھڑکائی جائے
Translation · Tadabbur-e-Quran
جب کہ دوزخ بھڑکا دی جائے گی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’تَسْعِیْرٌ‘ کے معنی بھڑکانے اور دہکانے کے ہیں۔ جہنم تیار تو پہلے سے ہو گی لیکن جب مجرموں کو اس میں ڈالنے کا وقت آئے گا تو وہ ان کو جلانے کے لیے خاص طور پر بھڑکا دی جائے گی پھر جب مجرم اس میں ڈالے جائیں گے تو وہ اپنا مطلوب ایندھن پا کر مزید قوت سے بھڑکے گی۔