Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 81. At-Takwir · Ayah 13

  1. وَ اِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْ۪ۙ﴿13﴾

    1. وَاِذَا الْجَنَّةُاور جب جنت
    2. اُزْلِفَتْقریب لائی جائے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جنت قریب لائی جائے گی ،
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
متقیوں کے لیے جنت کی پیش کش: ’اِزْلَافٌ‘ کے معنی قریب لانے کے ہیں۔ یعنی وہ ان متقیوں کے قریب لائی جائے گی جو اس کے مستحق قرار پائیں گے۔ اس سے معلوم ہوا کہ ’جنت‘ بھی پہلے سے تیار ہو گی، البتہ اس کی نقاب کشائی اس وقت ہو گی جب لوگوں کی درجہ بندی ہو جائے گی۔ سورۂ قٓ میں یہ وضاحت بھی فرما دی گئی ہے کہ اس قریب لانے کے معنی یہ نہیں ہیں کہ وہ کہیں دور سے قریب لائی جائے گی وہ دور نہیں ہو گی بلکہ پاس ہی ہو گی لیکن وہ قریب ہونے کے باوصف اور قریب لائی جائے گی تاکہ اہل جنت کی تشریف و تکریم کے لیے ایک پیش کش کے طور پر ان کے سامنے پیش کی جائے۔ فرمایا ہے: ’وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّۃُ لِلْمُتَّقِیْنَ غَیْْرَ بَعِیْدٍ‘ (قٓ ۵۰: ۳۱) (اور جنت خدا ترسوں کے لیے قریب لائی جائے گی درآنحالیکہ وہ کچھ دور بھی نہ ہو گی)۔