تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 81. At-Takwir · Ayah 17
وَ الَّیْلِ اِذَا عَسْعَسَۙ﴿17﴾
- وَالَّيْلِاور رات
- اِذَا عَسْعَسَجب پھیل جائے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور رات کی جب وہ جانے لگتی ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ دوسری قسم ہے جو اسی دعوے پر ایک دوسرے پہلو سے شہادت ہے۔
’عَسْعَسَ‘ کے معنی اہل لغت نے تاریک ہو جانے کے بھی لکھے ہیں اور پیچھے ہٹ جانے اور گزر جانے کے بھی۔ اگرچہ آیت کی تاویل دونوں معنوں کی روشنی میں ہو سکتی ہے لیکن میں دوسرے معنی کو ترجیح دیتا ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بعینہٖ یہی قسم، بالکل اسی سیاق و سباق اور معمولی تغیر الفاظ کے ساتھ، سورۂ مدثر کی آیات ۳۳-۳۴ میں بھی آئی ہے۔ وہاں ’عَسْعَسَ‘ کی جگہ لفظ ’اَدْبَرَ‘ آیا ہے۔ فرمایا ہے:
’وَاللَّیْْلِ إِذْ أَدْبَرَ ۵ وَالصُّبْحِ إِذَا أَسْفَرَ‘
(شاہد ہے رات جب کہ وہ پیچھے ہٹ جاتی ہے اور شاہد ہے صبح جب کہ وہ بے نقاب ہو جاتی ہے)
وہاں بھی اس قسم کے بعد قرآن مجید کے انذار قیامت کی حقانیت ثابت کی گئی ہے اور یہاں بھی، جیسا کہ آگے وضاحت آ رہی ہے، اسی دعوے کی تصدیق فرمائی گئی ہے۔