Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 81. At-Takwir · Ayah 18

  1. وَ الصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَۙ﴿18﴾

    1. وَالصُّبْحِاور صبح
    2. اِذَا تَنَفَّسَجب دم بھرے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور صبح کی جب وہ سانس لیتی ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ دوسری قسم ہے جو اسی دعوے پر ایک دوسرے پہلو سے شہادت ہے۔ ’وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ‘ میں لفظ ’تَنَفَّسَ‘ سے مقصود تو صبح کا نمودار ہونا ہی ہے لیکن اس طریقۂ تعبیر میں ایک خاص بلاغت ہے جو اصحاب ذوق سے مخفی نہیں ہے۔ یہ لفظ گویا یہ تاثر دیتا ہے کہ صبح رات کے بوجھ کے نیچے اس طرح دبی ہوتی ہے کہ اس کا دم گھٹ رہا ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے اوپر سے اس بوجھل لحاف کو سرکاتا ہے اور اس کو سانس لینے اور سر اٹھانے کا موقع نصیب ہوتا ہے۔