Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 82. Al-Infitaar · Ayah 10

  1. وَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَۙ﴿10﴾

    1. وَاِنَّاور بیشک
    2. عَلَيْكُمْتم پر
    3. لَحٰفِظِيْنَنگہبان
Translation · Tadabbur-e-Quran
حالانکہ تم پر نگران مامور ہیں ،
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اوپر والی آیت میں جو جھڑکی ہے اس سے بھی اس کا تعلق ہے اور مکذبین قیامت کے اس شبہ پر، جو وہ آخرت کے حساب کتاب سے متعلق محض مصنوعی طور پر اٹھاتے تھے اس میں تنبیہ بھی ہے۔ اعمال کا ریکارڈ رکھنے والوں کی ذمہ داری: فرمایا کہ اس مغالطے میں نہ رہو کہ تمہاری جلوت و خلوت کی ساری باتوں سے کون باخبر ہو سکتا ہے کہ ایک دن ان کا محاسبہ کرنے بیٹھے۔ اللہ تعالیٰ نے تم میں سے ہر ایک کے اوپر اپنے نگران بٹھا رکھے ہیں جو تمہارے ہر قول کو نوٹ کر رہے ہیں۔ جو کچھ بھی تم کہتے ہو یا کرتے ہو اس کو سنتے اور جانتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ نہایت معزز ہیں۔