تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 82. Al-Infitaar · Ayah 11
كِرَامًا كَاتِبِیْنَۙ﴿11﴾
- كِرَامًاعزت والے
- كَاتِبِيْنَلکھنے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
دبیران گرامی۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ان فرشتوں کی صفت ’کِرام‘ سے مقصود اس حقیقت کی یاددہانی ہے کہ یہ جس ڈیوٹی پر مامور ہیں اس کو نہایت فرض شناسی، پورے احساس ذمہ داری اور کامل غیرجانب داری کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ نہ کام چوروں کی طرح یہ اپنے فرض میں کوئی غفلت برتتے، نہ احساس ذمہ داری سے محروم لوگوں کی طرح کبھی دفع الوقتی اور مداہنت سے کام لیتے اور نہ کسی کے دباؤ یا اس کی خوشامد میں آنے والے ہیں کہ کسی کے ساتھ جانب داری برتیں۔