تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 82. Al-Infitaar · Ayah 12
یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ﴿12﴾
- يَعْلَمُوْنَوہ جانتے ہیں
- مَاجو
- تَفْعَلُوْنَتم کرتے ہو
Translation · Tadabbur-e-Quran
وہ جانتے ہیں جو تم کرتے ہو۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ‘۔ یعنی جو کچھ تم کرتے ہو اور جہاں کہیں بھی کرتے ہو وہ سب ان پر واضح ہوتا ہے۔ یہاں صرف افعال کے جاننے کا ذکر ہے لیکن سورۂ قٓ میں فرمایا ہے کہ
’مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیْہِ رَقِیْبٌ عَتِیْدٌ‘ (ق ۵۰: ۱۸)
(نہیں بولتا ہے وہ کوئی بات مگر ایک مستعد نگران اس کے پاس موجود ہوتا ہے)۔
سورۂ ق میں یہ وضاحت بھی ہے کہ یہ فرشتے دو ہوتے ہیں اور دائیں بائیں دونوں طرف سے نگرانی کرتے ہیں۔ احادیث سے یہ حقیقت بھی واضح ہے کہ ان میں تقسیم کار ہوتی ہے۔ ایک نیکیاں لکھنے پر مامور ہوتا ہے دوسرا بدیاں۔