Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 82. Al-Infitaar · Ayah 8

  1. فِیْۤ اَیِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ﴿8﴾

    1. فِيْٓمیں
    2. اَيِّ صُوْرَةٍجس صورت
    3. مَّا شَآءَچاہا
    4. رَكَّبَكَتجھے جو ڑدیا
Translation · Tadabbur-e-Quran
جس شکل پر چاہا تجھے مشکل کردیا !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’فِیْ أَیِّ صُوۡرَۃٍ مَّا شَآءَ رَکَّبَکَ‘۔ یعنی ایک طرف تو اپنے رب کے اس اہتمام اور اس کی اس عنایت پر نظر کرو کہ اس نے ہر آدمی کے لیے الگ الگ شکل و صورت تجویز کی اور اپنے کمال قدرت سے جس کے لیے جو صورت پسند فرمائی اسی پر اس کو پیدا کر دیا۔ اس میں ذرا بھی اس کو مشکل پیش نہیں آئی۔ مجال نہیں کہ ہزاروں لاکھوں انسانوں کے اندر سے بھی کوئی دو آدمی ایسے نکالے جا سکیں جو بالکل ایک ہی شکل و صورت کے ہوں۔ مطلب یہ ہے کہ جس خدا کی قدرت و عنایت کا یہ حال ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ ایک دن وہ تمہارے نیکوں اور بدوں میں امتیاز کرے اور اس کام کے لیے تمہیں وہ مرنے کے بعد اٹھائے اور یہ کام اس کے لیے کوئی مشکل کام نہیں ہے۔