تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 22
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۙ﴿22﴾
- اِنَّ الْاَبْرَارَبیشک نیک بندے
- لَفِيْ نَعِيْمٍالبتہ نعمت آرام میں
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک نیک بندے عیش میں ہوں گے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ابرار کا انعام:
یہ ان نعمتوں کا ذکر آ رہا ہے جو ابرار کو حاصل ہوں گی۔ ’فِیْ نَعِیْمٍ‘ کے اسلوب بیان کی وضاحت اس کے محل میں ہم کر چکے ہیں کہ اس انذار میں جب بات کہی جاتی ہے تو مقصود یہ ظاہر کرنا ہوتا ہے کہ وہ ہر جانب سے نعمتوں میں گھرے ہوں گے، ان کی نگاہیں جدھر اٹھیں گی، نعمت ہی نعمت ان کو نظر آئے گی۔