Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 23

  1. عَلَى الْاَرَآئِكِ یَنْظُرُوْنَۙ﴿23﴾

    1. عَلَي الْاَرَآئِكِتختوں پر
    2. يَنْظُرُوْنَدیکھتے ہوں گے
Translation · Tadabbur-e-Quran
تختوں پر بیٹھے سیر دیکھتے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’عَلَی الْأَرَائِکِ یَنۡظُرُوْنَ‘۔ اوپر فجار سے متعلق تو فرمایا ہے: ’کَلَّا إِنَّہُمْ عَنۡ رَّبِّہِمْ یَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوۡبُوْنَ‘ (۱۵) اس کے بالکل برعکس ابرار کا حال یہ ہو گا کہ وہ اپنے تختوں پر بیٹھے ہوئے اللہ تعالیٰ کے افضال و عنایات اور اس کی شانیں اور جلوے دیکھ رہے ہوں گے۔ آگے یہ وضاحت بھی ہوئی ہے کہ تختوں پر بیٹھے بیٹھے ہی ان کو دشمنوں کا انجام بھی دکھایا جائے گا اور کہا جائے گا کہ کیوں، کافروں کو ان کے کیے کا بدلہ مل گیا نا! ’عَلَی الْأَرَائِکِ یَنۡظُرُوۡنَ ۵ ہَلْ ثُوِّبَ الْکُفَّارُ مَا کَانُوۡا یَفْعَلُوۡنَ‘ (۳۶-۳۵)