Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 30

  1. وَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ یَتَغَامَزُوْنَ٘ۖ﴿30﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. مَرُّوْاگزرتے
    3. بِهِمْان سے
    4. يَتَغَامَزُوْنَآنکھ مارتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو کن انکھیوں سے اشارے کرتے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اور جب کبھی پاس سے گزرتے تو کَن انکھیوں سے اشارہ کرتے۔ ’مَرُّوۡا بِہِمْ‘ کا مطلب یہ بھی ہو سکتا کہ جب کبھی مسلمان ان کے پاس سے گزرتے اور یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ جب کبھی ان فراعنہ کا گزر مسلمانوں کی طرف ہوتا تو کَن انکھیوں کے اشاروں سے ان کے دلوں پر چرکے لگاتے۔ یہ امر واضح رہے کہ آنکھ کے اشاروں کے گھاؤ تیر اور تلوار کے گھاؤ سے بھی گہرے ہوتے ہیں اور تذلیل و تحقیر کا تو یہ خاص ہتھیار ہے۔ ان شاء اللہ سورۂ ہمزہ کی تفسیر میں اس کے بعض خاص پہلو زیربحث آئیں گے۔