Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 85. Al-Burooj · Ayah 12

  1. اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌؕ﴿12﴾

    1. اِنَّ بَطْشَبیشک پکڑ
    2. رَبِّكَتمہارا رب
    3. لَشَدِيْدٌبڑی سخت
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک تیرے رب کی پکڑ بڑی ہی سخت ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
مذکورہ باتوں کی تائید میں صفات الٰہی کا حوالہ: اوپر کی آیات میں اہل ایمان کے ستانے والے کفار کو جو دھمکیاں اور مظلوم مسلمانوں کو جو بشارتیں دی گئی ہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی مزید صفات کی یاددہانی سے ان کو مزید موکد و مدلل کر دیا ہے۔ ’اِنَّ بَطْشَ رَبِّکَ لَشَدِیْدٌ‘۔ فرمایا کہ تیرے رب کی پکڑ بڑی ہی سخت ہے۔ کوئی اس مغالطہ میں نہ رہے کہ وہ اپنی جماعت و جمعیت یا اپنے شرکاء و شفعاء کے بل پر اس سے اپنے کو بچا لے گا۔ اللہ کی پکڑ سے نہ کوئی بچ سکتا نہ اس کو کوئی بچانے والا بن سکتا۔ ’رَبِّکَ‘ کا خطاب اگر آنحضرت ﷺ سے مانا جائے تو یہ خطاب آپ سے ان مظلوموں کے وکیل کی حیثیت سے ہو گا۔