تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 90. Al-Balad · Ayah 3
وَ وَالِدٍ وَّ مَا وَلَدَۙ﴿3﴾
- وَوَالِدٍاور والد کی
- وَّمَا وَلَدَاور اولاد کی
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور باپ اور اس کی ذریت کی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
حضرت ابراہیم اور ان کی ذریت کی شہادت:
جملہ معترضہ کے بعد یہ ٹکڑا قسم سے متعلق اور اس کی تکمیل ہے۔ سرزمین مکہ کی قسم کے بعد اس میں بسنے والے باپ اور اس کی ذریت کی قسم ہے۔ ’وَالِدٍ‘ سے مراد ظاہر ہے کہ حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام اور ’وَمَا وَلَدَ‘ سے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی ذریت ہے جو سرزمین مکہ میں آباد ہوئی اور پھر تمام عرب میں پھیلی۔ لفظ ’وَالِدٍ‘ کی تنکیر تفخیم شان کے لیے بھی ہو سکتی ہے اور اس کا یہ فائدہ بھی ہے کہ اس سے حضرت ابراہیم علیہ السلام بھی مراد لیے جا سکتے ہیں اور حضرت اسماعیل علیہ السلام بھی۔ اسی طرح ’وَمَا وَلَدَ‘ میں جو تعمیم ہے وہ تمام بنی اسماعیل پر حاوی ہے، خواہ ان کا تعلق بنی اسماعیل کی کسی شاخ سے بھی ہو۔