تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 90. Al-Balad · Ayah 5
اَیَحْسَبُ اَنْ لَّنْ یَّقْدِرَ عَلَیْهِ اَحَدٌۘ﴿5﴾
- اَيَحْسَبُکیا وہ گمان کرتا ہے
- اَنْ لَّنْ يَّقْدِرَکہ ہرگز بس نہیں چلے گا
- عَلَيْهِاس پر
- اَحَدٌکسی
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا وہ گمان رکھتا ہے کہ اس پر کسی کا زور نہیں !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
مطلب یہ ہے کہ جن کو اس سرزمین کی ابتدائی تاریخ معلوم ہے ان کے لیے تو اس کی موجودہ رفاہیت سے اس غلط فہمی میں پڑنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ اب ان کی جڑیں اتنی مضبوط ہو چکی ہیں کہ کوئی ان کو اکھاڑ نہیں سکتا۔ جس نے ان کو ایک بے آب و گیاہ زمین میں یہ فراوانئ رزق بخشی وہ ان کو جب چاہے تباہ بھی کر سکتا ہے بالخصوص جب کہ انھوں نے اس مقصد کو بھی برباد کر دیا ہے جس کے لیے ان کو یہاں آباد کیا گیا اور جس کی خاطر ہی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان کے لیے دعا فرمائی۔