تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 95. At-Tin · Ayah 6
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍؕ﴿6﴾
- اِلَّاسوائے
- الَّذِيْنَجو لوگ
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- وَعَمِلُوااور عمل کئے
- الصّٰلِحٰتِنیک
- فَلَهُمْتو ان کے لئے
- اَجْرٌاجر
- غَيْرُ مَمْنُوْنٍنہ ختم ہونے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
بجز ان کے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک کام کئے۔ سو ان کے لئے ایک دائمی صلہ ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ان لوگوں کی صفت جو ہلاکت سے محفوظ رہتے ہیں: ’اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَھُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ‘۔ یہ ان لوگوں کی صفت بیان ہوئی ہے جن کو اللہ تعالیٰ اس ہلاکت سے محفوظ رکھتا ہے۔ فرمایا کہ جو لوگ ’احسن تقویم‘ پر پیدا کیے جانے کی قدر و قیمت سمجھتے اور ایمان و عمل صالح کی زندگی اختیار کرنے کی توفیق پاتے ہیں ان کو اللہ تعالیٰ نیچے نہیں پھینکتا بلکہ ان کو عزت و رفعت بخشتا ہے اور وہ ایک ابدی زندگی میں ابدی انعام سے نوازے جاتے ہیں۔
’غَیْرُ مَمْنُوْنٍ‘ کی تحقیق اس کے محل میں ہو چکی ہے۔ اس کے معنی غیرمنقطع اور دائم کے ہیں۔ بعض لوگوں نے اس کی تاویل اس سے مختلف بھی کی ہے لیکن وہ عربیت کے خلاف ہے۔
اصل دعوے کو متعین کرنے کے بعد اب آئیے اس سوال پر غور کیجیے کہ مذکورہ بالا قَسمیں کس طرح اس دعوے پر دلیل ہیں جو یہاں پیش کیا گیا ہے۔