Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 100. Al-Aadiyaat · Ayah 8

Tafseer
  1. وَ اِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَیْرِ لَشَدِیْدٌؕ﴿8﴾

    1. وَاِنَّهٗاور بیشک وہ
    2. لِحُبِّمحبت میں
    3. الْخَيْرِمال و دولت
    4. لَشَدِيْدٌالبتہ سخت
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور وہ مال و دولت کی محبت میں بُری طرح مُبتلا ہے۔ 6
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة العدیات 6 اصل الفاظ ہیں وَاِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيْدٌ اس فقرے کا لفظی ترجمہ یہ ہوگا کہ " وہ خیر کی محبت میں بہت سخت ہے "۔ لیکن عربی زبان میں خیر کا لفظ نیکی اور بھلائی کے لیے مخصوص نہیں ہے بلکہ مال و دولت کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ چناچہ سورة بقرہ آیت 180 میں خیر بمعنی مال و دولت ہی استعمال ہوا ہے۔ یہ بات کلام کے موقع و محل سے معلوم ہوتی ہے کہ کہاں خیر کا لفظ نیکی کے معنی میں ہے اور کہاں مال و دولت کے معنی میں۔ اس آیت کے سیاق وسباق سے خود ہی یہ ظاہر ہورہا ہے کہ اس میں خیر مال و دولت کے معنی میں ہے نہ کہ بھلائی اور نیکی کے معنی میں، کیونکہ جو انسان اپنے رب کا ناشکرا ہے اور اپنے طرز عمل سے خود اپنی ناشکری پر شہادت دے رہا ہے، اس کے بارے میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ نیکی اور بھلائی کی محبت میں بہت سخت ہے۔