تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 12. Yusuf · Ayah 108
قُلْ هٰذِهٖ سَبِیْلِیْۤ اَدْعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ١ؔ۫ عَلٰى بَصِیْرَةٍ اَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِیْ١ؕ وَ سُبْحٰنَ اللّٰهِ وَ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ﴿108﴾
- قُلْآپ کہ دیں
- هٰذِهٖیہ
- سَبِيْلِيْٓمیرا راستہ
- اَدْعُوْٓامیں بلاتا ہوں
- اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
- عَلٰي بَصِيْرَةٍدانائی پر (سمجھ بوجھ کے مطابق)
- اَنَامیں
- وَمَنِاور جو۔ جس
- اتَّبَعَنِيْمیری پیروی کی
- وَسُبْحٰنَ اللّٰهِاور اللہ پاک ہے
- وَمَآ اَنَااور میں نہیں
- مِنَسے
- الْمُشْرِكِيْنَمشرک (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
تم ان سے صاف کہہ دو کہ ”میرا رستہ تو یہ ہے، میں اللہ کی طرف بُلاتا ہوں، میں خود بھی پوری روشنی میں اپنا راستہ دیکھ رہا ہوں اور میرے ساتھی بھی، اور اللہ پاک ہے78 اور شرک کرنے والوں سے میرا کوئی واسطہ نہیں۔“
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
78۔ یعنی ان باتوں سے پاک جو اس کی طرف منسوب کی جارہی ہیں، ان نقائص اور کمزوریوں سے پاک جو ہر مشرکانہ عقیدے کی بنا پر لازما اس کی طرف منسوب ہوتی ہیں، ان عیوب اور خطاؤں اور برائیوں سے پاک جن کا اس کی طرف منسوب ہونا شرک کا منقطی نتیجہ ہے۔