Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 15. Al-Hijr · Ayah 88

  1. لَا تَمُدَّنَّ عَیْنَیْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖۤ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ اخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ﴿88﴾

    1. لَا تَمُدَّنَّہرگز نہ بڑھائیں آپ
    2. عَيْنَيْكَاپنی آنکھیں
    3. اِلٰىطرف
    4. مَا مَتَّعْنَاجو ہم نے برتنے کو دیا
    5. بِهٖٓاس کو
    6. اَزْوَاجًاکئی جوڑے
    7. مِّنْهُمْان کے
    8. وَلَا تَحْزَنْاور نہ غم کھائیں
    9. عَلَيْهِمْان پر
    10. وَاخْفِضْاور جھکا دیں آپ
    11. جَنَاحَكَاپنے بازو
    12. لِلْمُؤْمِنِيْنَمومنوں کے لیے
Translation · Tafheem-ul-Quran
تم اس متاعِ دُنیا کی طرف آنکھ اُٹھا کر نہ دیکھو جو ہم نے ان میں سے مختلف قسم کے لوگوں کو دے رکھی ہے، اور نہ اِن کے حال پر اپنا دل کُڑھاوٴ۔51 انہیں چھوڑ کر ایمان لانے والوں کی طرف جُھکو
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْحِجْر 51 ”یعنی ان کے اس حال پر نہ کڑھو کہ اپنے خیر خواہ کو اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں، اپنی گمراہیوں اور اخلاقی خرابیوں کو اپنی خوبیاں سمجھے بیٹھے ہیں، خود اس راستے پر جا رہے ہیں اور اپنی ساری قوم کو اس پر لیے جا رہے ہیں جس کا یقینی انجام ہلاکت ہے، اور جو شخص انہیں سلامتی کی راہ دکھا رہا ہے اس کی سعی اصلاح کو ناکام بنانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور صرف کیے ڈالتے ہیں۔