تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 1
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ عَلٰى عَبْدِهِ الْكِتٰبَ وَ لَمْ یَجْعَلْ لَّهٗ عِوَجًاؕٚ﴿1﴾
- اَلْحَمْدُتمام تعریفیں
- لِلّٰهِاللہ کیلئے
- الَّذِيْٓوہ جس نے
- اَنْزَلَنازل کی
- عَلٰي عَبْدِهِاپنے بندہ پر
- الْكِتٰبَکتاب (قرآن)
- وَلَمْ يَجْعَلْاور نہ رکھی
- لَّهٗاس میں
- عِوَجًاکوئی کجی
Translation · Tafheem-ul-Quran
تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے اپنے بندے پر یہ کتاب نازل کی اور اس میں کوئی ٹیڑھ نہ رکھی۔1
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْكَهْف 1
یعنی اس میں کوئی اینچ پینچ کی بات ہے جو سمجھ میں نہ آسکے، اور نہ کوئی بات حق و صداقت کے خط مستقیم سے ہٹی ہوئی ہے جسے ماننے میں کسی راستی پسند انسان کو تأمل ہو۔