تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 93
حَتّٰۤى اِذَا بَلَغَ بَیْنَ السَّدَّیْنِ وَجَدَ مِنْ دُوْنِهِمَا قَوْمًا١ۙ لَّا یَكَادُوْنَ یَفْقَهُوْنَ قَوْلًا﴿93﴾
- حَتّٰٓيیہانتک کہ
- اِذَا بَلَغَجب وہ پہنچا
- بَيْنَدرمیان
- السَّدَّيْنِدو دیواریں (پہاڑ)
- وَجَدَاس نے پایا
- مِنْ دُوْنِهِمَااور دونوں کے درے
- قَوْمًاایک قوم
- لَّا يَكَادُوْنَنہیں لگتے تھے
- يَفْقَهُوْنَوہ سمجھیں
- قَوْلًاکوئی بات
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہاں تک کہ جب دو پہاڑوں کے درمیان پہنچا 67 تو اسے ان کے پاس ایک قوم ملی جو مشکل ہی سے کوئی بات سجھتی تھی۔ 68
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْكَهْف 67
چونکہ آگے یہ ذکر آ رہا ہے کہ ان دونوں پہاڑوں کے اس طرف یاجوج ماجوج کا علاقہ تھا، اس لیے لامحالہ ان پہاڑوں سے مراد کا کیشیا کے وہ پہاڑی سلسلے ہی ہو سکتے ہیں جو بحر خزر (کیسپین) اور بحر اسود کے درمیان واقع ہیں۔
سورة الْكَهْف 68
یعنی اس کی زبان ذوالقرنین اور اس کے ساتھیوں کے لیے قریب قریب بالکل اجنبی تھی۔ سخت وحشی ہونے کے سبب سے نہ کوئی ان کی زبان سے واقف تھا اور نہ وہ کسی غیر زبان سے واقف تھے۔