Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 94

  1. قَالُوْا یٰذَا الْقَرْنَیْنِ اِنَّ یَاْجُوْجَ وَ مَاْجُوْجَ مُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ خَرْجًا عَلٰۤى اَنْ تَجْعَلَ بَیْنَنَا وَ بَیْنَهُمْ سَدًّا﴿94﴾

    1. قَالُوْاانہوں نے کہا
    2. يٰذَا الْقَرْنَيْنِاے ذوالقرنین
    3. اِنَّبیشک
    4. يَاْجُوْجَیاجوج
    5. وَاور
    6. مَاْجُوْجَماجوج
    7. مُفْسِدُوْنَفساد کرنیوالے (فسادی)
    8. فِي الْاَرْضِزمین میں
    9. فَهَلْتو کیا
    10. نَجْعَلُہم کردیں
    11. لَكَتیرے لیے
    12. خَرْجًاکچھ مال
    13. عَلٰٓيپر۔ تاکہ
    14. اَنْ تَجْعَلَکہ تو بنادے
    15. بَيْنَنَاہمارے درمیان
    16. وَبَيْنَهُمْاور ان کے درمیان
    17. سَدًّاایک دیوار
Translation · Tafheem-ul-Quran
اُن لوگوں نے کہا کہ ”اے ذوالقرنین، یاجوج اور ماجوج 69 اس سرزمین میں فساد پھیلاتے ہیں۔ تو کیا ہم تجھے کوئی ٹیکس اس کام لیے دیں کہ تُو ہمارے اور ان کے درمیان ایک بند تعمیر کر دے؟“
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْكَهْف 69 یاجوج ماجوج سے مراد، جیسا کہ اوپر 62 میں اشارہ کیا جاچکا ہے، ایشیا کے شمالی مشرقی علاقے کی وہ قومیں ہیں جو قدیم زمانے سے متمدن ممالک پر غارت گرانہ حملے کرتی رہی ہیں اور جن کے سیلاب وقتاً فوقتاً اٹھ کر ایشیا اور یورپ، دونوں طرف رخ کرتے رہے ہیں۔ بائیبل کی کتاب پیدائش (اب 10) میں ان کو حضرت نوح ؑ کے بیٹے یافث کی نسل میں شمار کیا گیا ہے، اور یہی بیان مسلمان مؤرخین کا بھی ہے۔ حزقی ایل کے صحیفے (باب 38 و 39) میں سے مراد سیتھین قوم لیتا ہے جس کا علاقہ بحر اسود کے شمال اور مشرق میں واقع تھا۔ جیروم کے بیان کے مطابق ماجوج کا کیشیا کے شمال میں بحر خَزَر کے قریب آباد تھے۔