Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 19. Maryam · Ayah 5

  1. وَ اِنِّیْ خِفْتُ الْمَوَالِیَ مِنْ وَّرَآءِیْ وَ كَانَتِ امْرَاَتِیْ عَاقِرًا فَهَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْكَ وَلِیًّاۙ﴿5﴾

    1. وَاِنِّىْاور البتہ میں
    2. خِفْتُڈرتا ہوں
    3. الْمَوَالِيَاپنے رشتے دار
    4. مِنْ وَّرَآءِيْاپنے بعد
    5. وَكَانَتِاور ہے
    6. امْرَاَتِيْمیری بیوی
    7. عَاقِرًابانجھ
    8. فَهَبْ لِيْتو مجھے عطا کر
    9. مِنْ لَّدُنْكَاپنے پاس سے
    10. وَلِيًّاایک وارث
Translation · Tafheem-ul-Quran
مجھے اپنے پیچھے اپنے بھائی بندوں کی برائیوں کا خوف ہے 3 ، اور میری بیوی بانجھ ہے۔ تو مجھے اپنے فضلِ خاص سے ایک وارث عطا کر دے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة مَرْیَم 3 مطلب یہ ہے کہ ابیاہ کے خاندان میں میرے بعد کوئی ایسا نظر نہیں آتا جو دینی اور اخلاقی حیثیت سے اس منصب کا اہل ہو جسے میں سنبھالے ہوئے ہوں۔ آگے جو نسل اٹھتی نظر آ رہی ہے اس کے لچھن بگڑے ہوئے ہیں۔