تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 19. Maryam · Ayah 68
فَوَرَبِّكَ لَنَحْشُرَنَّهُمْ وَ الشَّیٰطِیْنَ ثُمَّ لَنُحْضِرَنَّهُمْ حَوْلَ جَهَنَّمَ جِثِیًّاۚ﴿68﴾
- فَوَرَبِّكَسو تمہارے رب کی قسم
- لَنَحْشُرَنَّهُمْہم انہیں ضرور جمع کریں گے
- وَالشَّيٰطِيْنَاور شیطان (جمع)
- ثُمَّپھر
- لَنُحْضِرَنَّهُمْہم انہیں ضرور حاضر کرلیں گے
- حَوْلَارد گرد
- جَهَنَّمَجہنم
- جِثِيًّاگھٹنوں کے بل گرے ہوئے
Translation · Tafheem-ul-Quran
تیرے ربّ کی قسم ، ہم ضرور اِن سب کو اور ان کے ساتھ شیاطین کو بھی 42 گھیر لائیں گے، پھر جہنّم کے گِرد لا کر انھیں گُھٹنوں کے بل گرا دیں گے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة مَرْیَم 42
یعنی ان شیاطین کو جن کے یہ چیلے بنے ہوئے ہیں اور جن کے سکھائے پڑھائے میں آ کر انہوں نے یہ سمجھ لیا ہے کہ زندگی جو کچھ بھی ہے بس یہی دنیا کی زندگی ہے، اس کے بعد کوئی دوسری زندگی نہیں جہاں ہمیں خدا کے سامنے حاضر ہونا اور اپنے اعمال کا حساب دینا ہو۔