تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 119
Tafseerاِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ بِالْحَقِّ بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا١ۙ وَّ لَا تُسْئَلُ عَنْ اَصْحٰبِ الْجَحِیْمِ﴿119﴾
- اِنَّابیشک ہم
- اَرْسَلْنَاکَآپ کو بھیجا
- بِالْحَقِّحق کے ساتھ
- بَشِيرًا ۔ وَنَذِيرًاخوشخبری دینے والا۔ ڈرانے والا
- وَلَا تُسْئَلُاور نہ آپ سے پوچھا جائے گا
- عَنْسے
- اَصْحَابِوالے
- الْجَحِيمِدوزخ
Translation · Tafheem-ul-Quran
(اس سے بڑھ کر نشانی کیا ہو گی کہ ) ہم نے تم کو علمِ حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا۔120 اب جو لوگ جہنم سے رشتہ جوڑ چکے ہیں ، ان کی طرف سے تم ذمہ دار و جواب دہ نہیں ہو
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 120
یعنی دوسری نشانیوں کا کیا ذکر، نمایاں ترین نشانی محمد ﷺ کی اپنی شخصیّت ہے۔ آپ ﷺ کے نبوت سے پہلے کے حالات، اور اس قوم اور ملک کے حالات جس میں آپ ﷺ پیدا ہوئے، اور وہ حالات جن میں آپ نے پرورش پائی اور 40 برس زندگی بسر کی، اور پھر وہ عظیم الشان کارنامہ جو نبی ﷺ ہونے کے بعد آپ نے انجام دیا، یہ سب کچھ ایک ایسی روشن نشانی ہے جس کے بعد کسی اور نشانی کی حاجت نہیں رہتی۔