Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 120

Tafseer
  1. وَ لَنْ تَرْضٰى عَنْكَ الْیَهُوْدُ وَ لَا النَّصٰرٰى حَتّٰى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ١ؕ قُلْ اِنَّ هُدَى اللّٰهِ هُوَ الْهُدٰى١ؕ وَ لَئِنِ اتَّبَعْتَ اَهْوَآءَهُمْ بَعْدَ الَّذِیْ جَآءَكَ مِنَ الْعِلْمِ١ۙ مَا لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍؔ﴿120﴾

    1. وَلَنْ تَرْضٰىاور ہرگز راضی نہ ہوں گے
    2. عَنْکَآپ سے
    3. الْيَهُوْدُیہودی
    4. وَلَااور نہ
    5. النَّصَارٰىنصاری
    6. حَتّٰىجب تک
    7. تَتَّبِعَآپ پیروی نہ کریں
    8. مِلَّتَهُمْان کا دین
    9. قُلْکہ دیں
    10. اِنَّبیشک
    11. هُدَى اللہِاللہ کی ہدایت
    12. هُوَ الْهُدٰىوہی ہدایت
    13. وَلَئِنِاور اگر
    14. اتَّبَعْتَآپ نے پیروی کی
    15. اَهْوَآءَهُمْان کی خواہشات
    16. بَعْدَ ۔ الَّذِيبعد۔ وہ جو کے (جبکہ)
    17. جَآءَکَآگیا آپ کے پاس
    18. مِنَسے
    19. الْعِلْمِعلم
    20. مَا لَکَنہیں آپ کیلئے
    21. مِنَسے
    22. اللہِاللہ
    23. مِنْ وَلِيٍّکوئی حمایت کرنے والا
    24. وَلَا نَصِيرٍاور نہ مددگار
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہودی اور عیسائی تم سے ہر گز راضی نہ ہو نگے ، جب تک تم ان کے طریقے پر نہ چلنے لگو۔ 121 صاف کہہ دو کہ راستہ بس وہی ہے جو اللہ نے بتایا ہے۔ ورنہ اگر اس علم کے بعد جو تمہارے پس آچکا ہے، تم نے اُن کی خواہشات کی پیروی کی ، تو اللہ کی پکڑ سے بچانے والا کوئی دوست اور مددگار تمہارے لیے نہیں ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 121 مطلب یہ ہے کہ ان لوگوں کی ناراضی کا سبب یہ تو ہے نہیں کہ وہ سچے طالب حق ہیں اور تم نے ان کے سامنے حق کو واضح کرنے میں کچھ کمی کی ہے۔ وہ تو اس لیے تم سے ناراض ہیں کہ تم نے اللہ کی آیات اور اس کے دین کے ساتھ وہ منافقانہ اور بازی گرانہ طرز عمل کیوں اختیار نہ کیا، خدا پرستی کے پردے میں وہ خود پرستی کیوں نہ کی، دین کے اصول و احکام کو اپنے تخیلات یا اپنی خواہشات کے مطابق ڈھالنے میں اس دیدہ دلیری سے کیوں نہ کام لیا، وہ ریاکاری اور گندم نمائی و جو فروشی کیوں نہ کی، جو خود ان کا اپنا شیوہ ہے۔ لہٰذا انہیں راضی کرنے کی فکر چھوڑ دو ، کیونکہ جب تک تم ان کے سے رنگ ڈھنگ نہ اختیار کرلو، دین کے ساتھ وہی معاملہ نہ کرنے لگو، جو خود یہ کرتے ہیں، اور عقائد و اعمال کی انہیں گمراہیوں میں مبتلا نہ ہوجاؤ، جن میں یہ مبتلا ہیں، اس وقت تک ان کا تم سے راضی ہونا محال ہے۔