تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 121
Tafseerاَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَتْلُوْنَهٗ حَقَّ تِلَاوَتِهٖ١ؕ اُولٰٓئِكَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ١ؕ وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِهٖ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ۠ع﴿121﴾
- الَّذِينَجنہیں
- اٰتَيْنَاهُمُہم نے دی
- الْكِتَابَکتاب
- يَتْلُوْنَهٗاس کی تلاوت کرتے ہیں
- حَقَّحق
- تِلَاوَتِهٖاس کی تلاوت
- اُولٰئِکَوہی لوگ
- يُؤْمِنُوْنَایمان رکھتے ہیں
- بِهٖاس پر
- وَ مَنْاور جو
- يَكْفُرْ بِهٖانکار کریں اسکا
- فَاُولٰئِکَوہی
- هُمُ الْخَاسِرُوْنَوہ خسارہ پانے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے، وہ اُسے اس طرح پڑھتے ہیں جیسا کہ پڑھنےکا حق ہے۔ وہ اس پر سچّے دل سے ایمان لاتے ہیں۔122 اور جو اس کے ساتھ کفر کا رویہّ اختیار کریں، وہی اصل میں نقصان اُٹھانے والے ہیں
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 122
یہ اہل کتاب کے صالح عنصر کی طرف اشارہ ہے کہ یہ لوگ دیانت اور راستی کے ساتھ خدا کی کتاب کو پڑھتے ہیں۔ اس لیے جو کچھ کتاب اللہ کی رو سے حق ہے، اسے حق مان لیتے ہیں۔