تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 167
Tafseerوَ قَالَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْا لَوْ اَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّاَ مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوْا مِنَّا١ؕ كَذٰلِكَ یُرِیْهِمُ اللّٰهُ اَعْمَالَهُمْ حَسَرٰتٍ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ مَا هُمْ بِخٰرِجِیْنَ مِنَ النَّارِ۠ع﴿167﴾
- وَقَالَاور کہیں گے
- الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
- اتَّبَعُوْاپیروی کی
- لَوْ اَنَّکاش کہ
- لَنَاہمارے لیے
- كَرَّةًدوبارہ
- فَنَتَبَرَّاَتو ہم بیزاری کرتے
- مِنْهُمْان سے
- كَمَاجیسے
- تَبَرَّءُوْاانہوں نے بیزاری کی
- مِنَّاہم سے
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يُرِيْهِمُانہیں دکھائے گا
- اللّٰهُاللہ
- اَعْمَالَهُمْان کے اعمال
- حَسَرٰتٍحسرتیں
- عَلَيْهِمْان پر
- وَمَا ھُمْاور نہیں وہ
- بِخٰرِجِيْنَنکلنے والے
- مِنَ النَّارآگ سے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور وہ لوگ جو دنیا میں ان کی پیروی کرتے تھے ، کہیں گے کہ کاش ہم کو پھر ایک موقع دیا جاتا تو جس طرح آج یہ ہم سے بے زاری ظاہر کر رہے ہیں ، ہم ان سے بے زار ہو کر دکھا دیتے۔165 یوں اللہ ان لوگو ں کے وہ اعمال ، جو یہ دنیا میں کر رہے ہیں ،ان کے سامنے اس طرح لائے گا کہ یہ حسرتوں اور پشیمانیوں کے ساتھ ہاتھ ملتے رہیں گے مگر آگ سے نکلنے کی کوئی راہ نہ پائیں گے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 165
یہاں خاص طور پر گمراہ کرنے والے پیشواؤں اور لیڈروں اور ان کے نادان پیروؤں کے انجام کا اس لیے ذکر کیا گیا ہے کہ جس غلطی میں مبتلا ہو کر پچھلی امتّیں بھٹک گئیں اس سے مسلمان ہوشیار رہیں اور رہبروں میں امتیاز کرنا سیکھیں اور غلط رہبری کرنے والوں کے پیچھے چلنے سے بچیں۔