تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 17
Tafseerمَثَلُهُمْ كَمَثَلِ الَّذِی اسْتَوْقَدَ نَارًا١ۚ فَلَمَّاۤ اَضَآءَتْ مَاحَوْلَهٗ ذَهَبَ اللّٰهُ بِنُوْرِهِمْ وَ تَرَكَهُمْ فِیْ ظُلُمٰتٍ لَّا یُبْصِرُوْنَ﴿17﴾
- مَثَلُهُمْان کی مثال
- کَمَثَلِجیسے مثال
- الَّذِياس شخص
- اسْتَوْقَدَجس نے بھڑکائی
- نَارًاآگ
- فَلَمَّاپھر جب
- أَضَاءَتْروشن کردیا
- مَا حَوْلَهُاس کا اردگرد
- ذَهَبَچھین لی
- اللَّهُاللہ
- بِنُورِهِمْان کی روشنی
- وَتَرَکَهُمْاور انہیں چھوڑدیا
- فِي ظُلُمَاتٍاندھیروں میں
- لَا يُبْصِرُونَوہ نہیں دیکھتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
ان کی مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص نے آگ روشن کی اور جب اُس نے سارے ماحول کو روشن کردیا تو اللہ نے ان کا نورِبصارت سلب کرلیااور انہیں اس حال میں چھوڑدیاکہ تاریکیوںمیں انہیں کچھ نظر نہیں آتا۔ 16
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 16
مطلب یہ ہے کہ جب ایک اللہ کے بندے نے روشنی پھیلائی اور حق کو باطل سے، صحیح کو غلط سے، راہ راست کو گمراہیوں سے چھانٹ کر بالکل نمایاں کردیا، تو جو لوگ دیدہء بینا رکھتے تھے، ان پر تو ساری حقیقتیں روشن ہوگئیں، مگر یہ منافق، جو نفس پرستی میں اندھے ہو رہے تھے، ان کو اس روشنی میں کچھ نظر نہ آیا۔”اللہ نے نور بصارت سلب کرلیا“ کے الفاظ سے کسی کو یہ غلط فہمی نہ ہو کہ ان کے تاریکی میں بھٹکنے کی ذمہ داری خود ان پر نہیں ہے۔ اللہ نور بصیرت اسی کا سلب کرتا ہے، جو خود حق کا طالب نہیں ہوتا، خود ہدایت کے بجائے گمراہی کو اپنے لیے پسند کرتا ہے، خود صداقت کا روشن چہرہ نہیں دیکھنا چاہتا۔ جب انہوں نے نور حق سے منہ پھیر کر ظلمت باطل ہی میں بھٹکنا چاہا تو اللہ نے انہیں اسی کی توفیق عطا فرما دی۔