تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 171
Tafseerوَ مَثَلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا كَمَثَلِ الَّذِیْ یَنْعِقُ بِمَا لَا یَسْمَعُ اِلَّا دُعَآءً وَّ نِدَآءً١ؕ صُمٌّۢ بُكْمٌ عُمْیٌ فَهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ﴿171﴾
- وَمَثَلُاور مثال
- الَّذِيْنَجن لوگوں نے
- كَفَرُوْاکفر کیا
- كَمَثَلِمانند حالت
- الَّذِيْوہ جو
- يَنْعِقُپکارتا ہے
- بِمَااس کو جو
- لَا يَسْمَعُنہیں سنتا
- اِلَّاسوائے
- دُعَآءًپکارنا
- وَّنِدَآءًاور چلانا
- صُمٌّۢبہرے
- بُكْمٌگونگے
- عُمْيٌاندھے
- فَهُمْپس وہ
- لَا يَعْقِلُوْنَپس وہ نہیں سمجھتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ لوگ جنھوں نے خدا کے بتائے ہوئے طریقے پر چلنے سے انکار کردیا ہے ان کی حالت بالکل ایسی ہے جیسے چرواہا جانوروں کو پکارتا ہے اور وہ ہانک پکار کی صدا کے سواکچھ نہیں سنتے۔169 یہ بہرے ہیں ، گونگے ہیں، اندھے ہیں، اس لیے کوئی بات ان کی سمجھ میں نہیں آتی۔
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 169
اس تمثیل کے دو پہلو ہیں۔ ایک یہ کہ ان لوگوں کی حالت ان بےعقل جانوروں کی سی ہے جن کے گلّے اپنے اپنے چرواہوں کے پیچھے چلے جاتے ہیں اور بغیر سمجھے بوجھے ان کی صداؤں پر حرکت کرتے ہیں۔ اور دوسرا پہلو یہ ہے کہ ان کو دعوت و تبلیغ کرتے وقت ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گویا جانوروں کو پکارا جا رہا ہے جو فقط آواز سنتے ہیں، مگر کچھ نہیں سمجھتے کہ کہنے والا ان سے کیا کہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے الفاظ ایسے جامع استعمال فرمائے ہیں کہ یہ دونوں پہلو ان کے تحت آجاتے ہیں۔