Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 203

Tafseer
  1. وَ اذْكُرُوا اللّٰهَ فِیْۤ اَیَّامٍ مَّعْدُوْدٰتٍ١ؕ فَمَنْ تَعَجَّلَ فِیْ یَوْمَیْنِ فَلَاۤ اِثْمَ عَلَیْهِ١ۚ وَ مَنْ تَاَخَّرَ فَلَاۤ اِثْمَ عَلَیْهِ١ۙ لِمَنِ اتَّقٰى١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّكُمْ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ﴿203﴾

    1. وَاذْكُرُوااور تم یاد رکھو
    2. اللّٰهَاللہ
    3. فِيْٓمیں
    4. اَ يَّامٍ مَّعْدُوْدٰتٍدن۔ گنتی کے
    5. فَمَنْپس جو
    6. تَعَجَّلَجلد چلا گیا
    7. فِيْمیں
    8. يَوْمَيْنِدو دن
    9. فَلَآتو نہیں
    10. اِثْمَگناہ
    11. عَلَيْهِاس پر
    12. وَمَنْاور جس
    13. تَاَخَّرَتاخیر کی
    14. فَلَآتو نہیں
    15. اِثْمَگناہ
    16. عَلَيْهِاس پر
    17. لِمَنِلیے۔ جو
    18. اتَّقٰىڈرتا رہا
    19. وَاتَّقُوااور تم ڈرو
    20. اللّٰهَاللہ
    21. وَاعْلَمُوْٓااور جان لو
    22. اَنَّكُمْکہ تم
    23. اِلَيْهِاس کی طرف
    24. تُحْشَرُوْنَجمع کیے جاؤگے
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ گنتی کے چندروز ہیں ، جو تمہیں اللہ کے یاد میں بسر کرنے چاہئیں۔ پھر جو کوئی جلدی کرکےدو ہی دن میں واپس ہو گیا تو کوئی حرج نہیں، اور جو کچھ دیر زیادہ ٹھیر کرپلٹا تو بھی کوئی حرج نہیں۔222 بشرطیکہ یہ دن اس نے تقوٰی کے ساتھ بسر کیے ہوں۔۔۔۔ اللہ کی نافرمانی سے بچو اور خوب جان رکھو کہ ایک روز اس کے حضور میں تمہاری پیشی ہونے والی ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 222 یعنی ایام تشریق میں منٰی سے مکہ کی طرف واپسی خواہ 12 ذی الحجہ کو ہو یا تیرھویں تاریخ کو، دونوں صورتوں میں کوئی حرج نہیں۔ اصل اہمیت اس کی نہیں کہ تم ٹھیرے کتنے دن، بلکہ اس کی ہے کہ جتنے دن بھی ٹھیرے ان میں خدا کے ساتھ تمہارے تعلق کا کیا حال رہا۔ خدا کا ذکر کرتے رہے یا میلوں ٹھیلوں میں لگے رہے۔