تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 215
یَسْئَلُوْنَكَ مَا ذَا یُنْفِقُوْنَ١ؕ۬ قُلْ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ خَیْرٍ فَلِلْوَالِدَیْنِ وَ الْاَقْرَبِیْنَ وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِ١ؕ وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِیْمٌ﴿215﴾
- يَسْئَلُوْنَكَوہ آپ سے پوچھتے ہیں
- مَاذَاکیا کچھ
- يُنْفِقُوْنَخرچ کریں
- قُلْآپ کہ دیں
- مَآجو
- اَنْفَقْتُمْتم خرچ کرو
- مِّنْسے
- خَيْرٍمال
- فَلِلْوَالِدَيْنِسو ماں باپ کے لیے
- وَالْاَقْرَبِيْنَاور قرابتدار (جمع)
- وَالْيَتٰمٰىاور یتیم (جمع)
- وَالْمَسٰكِيْنِاور محتاج (جمع)
- وَابْنِ السَّبِيْلِاور مسافر
- وَمَااور جو
- تَفْعَلُوْاتم کرو گے
- مِنْ خَيْرٍکوئی نیکی
- فَاِنَّتو بیشک
- اللّٰهَاللہ
- بِهٖاسے
- عَلِيْمٌجاننے والا
Translation · Tafheem-ul-Quran
لوگ پوچھتے ہیں کہ ہم کیا خرچ کریں؟ جواب دو کہ جو مال بھی تم خرچ کرو اپنے والدین پر، رشتے داروں پر، یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں پر خرچ کرو اور جو بھلائی بھی تم کرو گے، اللہ اس سے باخبر ہوگا