تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 46
Tafseerالَّذِیْنَ یَظُنُّوْنَ اَنَّهُمْ مُّلٰقُوْا رَبِّهِمْ وَ اَنَّهُمْ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ۠ع﴿46﴾
- الَّذِیْنَوہ جو
- يَظُنُّوْنَیقین رکھتے ہیں
- اَنَّهُمْکہ وہ
- مُلَاقُوْرو برو ہونے والے
- رَبِّهِمْاپنے رب کے
- وَاَنَّهُمْاور یہ کہ وہ
- اِلَيْهِاس کی طرف
- رَاجِعُوْنَلوٹنے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
مگر ان فرماںبردار بندوں کے لیے مشکل نہیں ہے جو سمجھتے ہیں کہ آخر کار انہیں اپنے ربّ سے ملنا اور اسی کی طرف پلٹ جانا ہے۔61
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْبَقَرَة 61
یعنی جو شخص خدا کا فرماں بردار نہ ہو اور آخرت کا عقیدہ نہ رکھتا ہو، اس کے لیے تو نماز کی پابندی ایک ایسی مصیبت ہے، جسے وہ کبھی گوارا ہی نہیں کرسکتا۔ مگر جو برضا ورغبت خدا کے آگے سر اطاعت خم کرچکا ہو اور جسے یہ خیال ہو کہ کبھی مر کر اپنے خدا کے سامنے جانا بھی ہے، اس کے لیے نماز ادا کرنا نہیں، بلکہ نماز کا چھوڑنا مشکل ہے۔