Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 104

  1. نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ اِذْ یَقُوْلُ اَمْثَلُهُمْ طَرِیْقَةً اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا یَوْمًا۠ع﴿104﴾

    1. نَحْنُہم
    2. اَعْلَمُخوب جانتے ہیں
    3. بِمَاوہ جو
    4. يَقُوْلُوْنَوہ کہتے ہیں
    5. اِذْ يَقُوْلُجب کہے گا
    6. اَمْثَلُهُمْسب سے اچھی
    7. طَرِيْقَةًراہ
    8. اِنْنہیں
    9. لَّبِثْتُمْرہے تم
    10. اِلَّامگر (صرف)
    11. يَوْمًاایک دن
Translation · Tafheem-ul-Quran
81 ہمیں خوب معلوم ہے کہ وہ باتیں کر رہے ہوں گے (ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ)اُس وقت ان میں سے جو زیادہ سے زیادہ محتاط اندازہ لگانے والا ہوگا وہ کہے گا کہ نہیں، تمہاری دنیا کی زندگی بس ایک دن کی زندگی تھی
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة طٰهٰ 81 یہ جملۂ معترضہ ہے جو دوران تقریر میں سامعین کے اس شبیہ کو رفع کرنے کے لیے ارشاد ہوا ہے کہ آخر اس وقت میدان حشر میں بھاگتے ہوئے لوگ چپکے چپکے جو باتیں کریں گے وہ آج یہاں کیسے بیان ہو رہی ہیں۔