Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 132

  1. وَ اْمُرْ اَهْلَكَ بِالصَّلٰوةِ وَ اصْطَبِرْ عَلَیْهَا١ؕ لَا نَسْئَلُكَ رِزْقًا١ؕ نَحْنُ نَرْزُقُكَ١ؕ وَ الْعَاقِبَةُ لِلتَّقْوٰى﴿132﴾

    1. وَاْمُرْاور حکم دو تم
    2. اَهْلَكَاپنے گھر والے
    3. بِالصَّلٰوةِنماز کا
    4. وَاصْطَبِرْاور قائم رہو
    5. عَلَيْهَااس پر
    6. لَا نَسْئَلُكَہم تجھ سے نہیں مانگتے
    7. رِزْقًارزق
    8. نَحْنُہم
    9. نَرْزُقُكَتجھے رزق دیتے ہیں
    10. وَالْعَاقِبَةُاور انجام
    11. لِلتَّقْوٰىاہل تقویٰ کے لیے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اپنے اہل و عیال کو نماز کی تلقین کرو 114 اور خود بھی اُس کے پابند رہو۔ ہم تم سے کوئی رزق نہیں چاہتے، رزق تو ہم ہی تمہیں دے رہے ہیں۔ اور انجام کی بھلائی تقویٰ ہی کے لیے ہے۔ 115
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة طٰهٰ 114 یعنی تمہارے بال بچے بھی اپنی تنگ دستی و خستہ حالی کے مقابلہ میں ان حرام خوروں کے عیش و عشرت کو دیکھ کر دل شکستہ نہ ہوں۔ ان کو تلقین کرو کہ نماز پڑھیں۔ یہ چیز ان کے زاویۂ نظر کو بدل دے گی۔ ان کے معیار قدر کو بدل دے گی۔ ان کی توجہات کا مرکز بدل دے گی۔ وہ پاک رزق پر صابر و قانع ہوجائیں گے اور اس بھلائی کو جو ایمان وتقویٰ سے حاصل ہوتی ہے اس عیش پر ترجیح دینے لگیں گے جو فسق و فجور اور دنیا پرستی سے حاصل ہوتا ہے۔ سورة طٰهٰ 115 یعنی ہم نماز پڑھنے کے لیے تم سے اس لیے نہیں کہتے ہیں کہ اس سے ہمارا کوئی فائدہ ہے۔ فائدہ تمہارا اپنا ہی ہے، اور وہ یہ ہے کہ تم میں تقویٰ پیدا ہوگا جو دنیا اور آخرت دونوں ہی میں آخری اور مستقل کامیابی کا وسیلہ ہے۔