Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 133

  1. وَ قَالُوْا لَوْ لَا یَاْتِیْنَا بِاٰیَةٍ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ اَوَ لَمْ تَاْتِهِمْ بَیِّنَةُ مَا فِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰى﴿133﴾

    1. وَقَالُوْااور وہ کہتے ہیں
    2. لَوْکیوں
    3. لَا يَاْتِيْنَانہیں لاتے
    4. بِاٰيَةٍکوئی نشانی
    5. مِّنْسے
    6. رَّبِّهٖاپنا رب
    7. اَوَکیا
    8. لَمْ تَاْتِهِمْان کے پاس نہیں آئی
    9. بَيِّنَةُواضح نشانی
    10. مَاجو
    11. فِيمیں
    12. الصُّحُفِصحیفے
    13. الْاُوْلٰىپہلے
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہ کہتے ہیں کہ یہ شخص اپنے ربّ کی طرف سے کوئی نشانی (معجزہ)کیوں نہیں لاتا؟ اور کیا ان کے پاس اگلے صحیفوں کی تمام تعلیمات کا بیانِ واضح نہیں آگیا؟  116
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة طٰهٰ 116 یعنی کیا یہ کوئی کم معجزہ ہے کہ انہی میں سے ایک امی شخص نے وہ کتاب پیش کی ہے جس میں شروع سے اب تک کی تمام کتب آسمانی کے مضامین اور تعلیمات کا عطر نکال کر رکھ دیا گیا ہے۔ انسان کی ہدایت و رہنمائی کے لیے ان کتابوں میں جو کچھ تھا، وہ سب نہ صرف یہ کہ اس میں جمع کردیا گیا، بلکہ اس کو ایسا کھول کر واضح بھی کردیا گیا کہ صحر نشین بدّو تک اس کو سمجھ کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔