تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 15
اِنَّ السَّاعَةَ اٰتِیَةٌ اَكَادُ اُخْفِیْهَا لِتُجْزٰى كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا تَسْعٰى﴿15﴾
- اِنَّبیشک
- السَّاعَةَقیامت
- اٰتِيَةٌآنے والی
- اَكَادُمیں چاہتا ہوں
- اُخْفِيْهَامیں اسے پوشیدہ رکھوں
- لِتُجْزٰىتاکہ بدلہ دیا جائے
- كُلُّ نَفْسٍہر شخص
- بِمَا تَسْعٰياس کا جو وہ کوشش کرے
Translation · Tafheem-ul-Quran
قیامت کی گھڑی ضرور آنے والی ہے۔ میں اُس کا وقت مخفی رکھنا چاہتا ہوں، تاک ہر متنفّس اپنی سعی کے مطابق بدلہ پائے۔ 10
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة طٰهٰ 10
توحید کے بعد دوسری حقیقت جو ہر زمانے میں تمام انبیاء (علیہم السلام) پر منکشف کی گئی اور جس کی تعلیم دینے پر وہ مامور کیے گئے، آخرت ہے۔ یہاں نہ صرف اس حقیقت کو بیان کیا گیا ہے بلکہ اس کے مقصد پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ ساعت منتظرہ اس لیے آئے گی کہ ہر شخص نے دنیا میں جو سعی کی ہے اس کا بدلہ رکھا گیا ہے کہ آزمائش کا مدعا پورا ہوسکے۔ جسے عاقبت کی کچھ فکر ہو اس کو ہر وقت اس گھڑی کا کھٹکا لگا رہے اور یہ کھٹکا اسے بےراہ روی سے بچاتا رہے۔ اور جو دنیا میں گم رہنا چاہتا ہو وہ اس خیال میں مگن رہے کہ قیامت ابھی کہیں دور دور بھی آتی نظر نہیں آتی۔