تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 56
Tafseerوَ لَقَدْ اَرَیْنٰهُ اٰیٰتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَ اَبٰى﴿56﴾
- وَلَقَدْ اَرَيْنٰهُاور ہم نے اسے دکھائیں
- اٰيٰتِنَااپنی نشانیاں
- كُلَّهَاتمام
- فَكَذَّبَتو اس نے جھٹلایا
- وَاَبٰىاور انکار کیا
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہم نے فرعون کو اپنی سب ہی نشانیاں 29 دکھائیں مگر وہ جھٹلائے چلا گیا اور نہ مانا
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة طٰهٰ 29
یعنی آفاق و اَنفُس کے دلائل کی نشانیاں بھی، اور وہ معجزات بھی جو حضرت موسیٰ کو دیے گئے تھے۔ قرآن میں متعدد مقامات پر حضرت موسیٰ کی وہ تقریریں بھی موجود ہیں جو انہوں نے فرعون کو سمجھانے کے لیے کیں۔ اور وہ معجزات بھی مذکور ہیں جو اس کے پے در پے دکھائے گئے۔