تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 55
Tafseerمِنْهَا خَلَقْنٰكُمْ وَ فِیْهَا نُعِیْدُكُمْ وَ مِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً اُخْرٰى﴿55﴾
- مِنْهَااس سے
- خَلَقْنٰكُمْہم نے تمہیں پیدا کیا
- وَفِيْهَااور اس میں
- نُعِيْدُكُمْہم لوٹا دیں گے تمہیں
- وَمِنْهَااور اس سے
- نُخْرِجُكُمْہم نکالیں گے تمہیں
- تَارَةً اُخْرٰىدوسری بار
Translation · Tafheem-ul-Quran
اِس زمین سے ہم نے تم کو پیدا کیا ہے ، اِسی میں ہم تمہیں واپس لے جائیں گے اور اسی سے تم کو دوبارہ نکالیں گے۔ 28
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة طٰهٰ 28
یعنی ہر انسان کو لازماً تین مرحلوں سے گزرنا ہے۔ ایک مرحلہ موجودہ دنیا میں پیدائش سے لے کر موت کا۔ دوسرا مرحلہ موت سے قیامت تک کا۔ اور تیسرا قیامت کے روز دوبارہ زندہ ہونے کے بعد کا مرحلہ۔ یہ تینوں مرحلے اس آیت کی رو سے اسی زمین پر گزرنے والے ہیں۔